لیزر لینڈ لیولر سے زمین کی سطح ہموار کرکے زرعی پیداوار میں 13 فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 4 مئی 2018 15:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) لیزر لینڈ لیولر جیسے خود کار نظام سے زمین کی سطح ہموار کرکے زرعی پیداوار میں 13 فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ زمین کو ہموار کرنے کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے کاشتکار کے اخراجات میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیزر لینڈ لیولر کی مدد سے زمین کو ہموار کرنے سے نہ صرف فصلوں کا یکساں اگائو ہوتا ہے بلکہ اس سے پیداوار میں 13فیصد سے زائد اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے زمین کے کٹائو اور سیم و تھور میں کمی بھی لائی جاسکتی ہے مزید برآں کھادوں کی استعداد کار کو بھی 15 فیصد تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آبپاشی کے لئے درکار لاگت اور محنت میں بھی 20تا 30 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے اس لئے زمین کی سطح کو ہموار کرنے کے لئے روایتی طریقوں کی بجائے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔۔

متعلقہ عنوان :