ڈپٹی کمشنرخیرپور نے سچل سرمست ؒ کی197 ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے سلسلے میں یادگارکمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

جمعہ 4 مئی 2018 16:22

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء)چیئرمین سچل یادگار کمیٹی ڈپٹی کمشنر خیرپور جاوید علی جاگیرانی نے ہفت زبان شاعر صوفی بزرگ حضرت عبدالوہاب المعروف سچل سرمست ؒ کی197 ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات، پروگراموں اور دیگر معاملات پر غور و خوص کے سلسلے میں یادگارکمیٹی کا اجلاس کل(ہفتہ) 05 مئی دوپہر 1 بجے ڈی سی آفس کے دربار ہال میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں درگاہ حضرت سچل سرمست ؒ کے سجادہ نشین پیر خواجہ عبدالحق سوئم کے علاوہ تمام کمیٹی کے اراکین شرکت کریں گے ۔