آئی ٹی پی کی جانب سے اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی ٹین ٹو میں روڈسیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

500سے زائد طالبات کی شرکت، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی ٹین ٹو میں روڈسیفٹی ورک شاپ کا انعقاد، 500سے زائدطالبات نے شرکت کی جنہیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدکا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اسلام آباد میںواقع سکول و کالجز میں طلباو طالبات کوخصوصی طور پرروڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی ٹین ٹو میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں500سے زائد طالبات نے شرکت کی ، جن کو دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،ورکشاپ کے اختتام پرطالبات میں سرٹیفیکیٹ اور انعامات تقسیم کئے گئے اورایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کا خصوصی پیغام ایجوکیشن ونگ کے انچارج سب انسپکٹر رانا اشتیاق نے سکول کی طالبات کو پڑھ کر سنایاسکول کی پرنسپل نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے چلائی گئی آگاہی مہم کو سراہا اور کہاکہ آئی ٹی پی ایک کرپشن فری ادارہ ہے جس کا لوگوں کے لئے روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا قابل ستائش ہے آئی ٹی پی کے افسران مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فرہم کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت خدمت گزاری سے سرانجام دیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :