یونیسیف اور ایجوکیشن اباو آل فاونڈیشن قطر کا نیویارک میں اعلی سطحی اجلاس

’’ایجوکیٹ اے چائلڈ ‘‘پروگرام کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 4 مئی 2018 17:22

یونیسیف اور ایجوکیشن اباو آل فاونڈیشن قطر کا نیویارک میں اعلی سطحی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) یونیسیف اور ایجوکیشن اباو آل فاونڈیشن قطر(Education Above All Foundation) کا اعلی سطح کا اجلاس گزشتہ روز نیویارک میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ’ایجوکیٹ اے چائلڈ ‘پروگرام کا جائزہ لیا گیا جس کا کلیدی مقصد پاکستان میں دس لاکھ بچوں کو پر ائمری اسکو لو ں میں داخل کرنا ہے۔اجلاس کے دوران ایجوکیشن اباو آل فاونڈیشن قطر کے تعاون سے مختلف ممالک میں ایک کڑور بچوں تک تعلیم کی بنیادی سہولت پہنچانے کے سنگ میل طے کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس پروجیکٹ کا آغاز 2001 میں قطر فاونڈیشن کی سرپرست اعلی قطر کی ملکہ شیخہ موزا بنت نصر نے کیا تھا۔ اس پروجیکٹ کو ’’ایجوکیٹ اے چائلڈ‘‘ پروگرام کے نام سے پوری دنیا کے مختلف غر یب ممالک میں متعاررف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قطر کی ملکہ شیخہ موزا بنت نصر نے اس موقع پر تمام متعلقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایجوکیشن اباو آل فاونڈیشن قطر ہر ایک بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چا ہتی ہے۔

پاکستان میں امر یکن رفیو جی کمیٹی( پا کستان) اور وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کے اشتراک سے ’’ایجوکیٹ اے چائلڈ پروگرام ‘‘ کا باقائدہ ملک گیر آغازکر دیا گیا ہے۔ اس منصو بے کو بھی ایجوکیشن اباو آل فاونڈیشن قطر کا خصو صی تعاون حا صل ہے۔ اس منصو بے کا کلیدی مقصد دس لاکھ بچوں کو پر ائمری اسکو لو ں میں داخل کرنا ہے۔ پاکستان میں پر ا ئمری تعلیمی نظام کو بہت سی مشکلات کا سا منا ہے جن میں نمایاں مسا ئل غربت، مذہبی انتہاء پسندی، دہشت گردی،سماجی نا ا نصافی اور بڑ ھتی ہوئی بیروز گاری ہیں ۔

ان تمام مشکلات کا مقا بلہ انفرادی طور پر حکو مت کے لیے ممکن نہیں ۔ ا مر یکن رفیو جی کمیٹی ( پا کستان) نے ایک جامع حکمت عملی کے تحت تمام متعلقین صو با ئی اور وفاقی تعلیمی فا و نڈیشن و ا دا روں کو اس عظیم منصوبے کا حصہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد نا صرف بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنانا ہے بلکہ اساتذہ کی ٹریننگ کے ذریعے تعلیمی نظام میں جامع تبدیلی لانا بھی ہے۔ نیویارک میں ہونے والے اس اجلاس میں امر یکن رفیو جی کمیٹی پاکستان کے چیف نمائندہ ڈاکٹر طارق چیمہ نے شرکت کی اورایجوکیشن اباو آل فاونڈیشن قطر کی پوری دنیا میں تعلیم کے لیے کاوشوں کو سراہا۔