لگن اور سچائی کہ ساتھ جو کام انجام دیا جاتا ہے اسکے ثمرات بہترین ہوتے ہیں،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

جمعہ 4 مئی 2018 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ لگن اور سچائی کہ ساتھ جو کام انجام دیا جاتا ہے اسکے ثمرات بہترین ہوتے ہیںہم نے ہر کام کے اوئل میں امور کو جانچنے کہ بعد پروجیکٹ دیئے جس کہ باعث کام اپنے میریٹ کے مطابق انجام پایا ایسے طرز عمل اختیار کیا ہے کہ تمام تر شعبے عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے بجٹ کے حوالے سے محکمہ جاتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن، افسر مالیات خان محمد ملک ،ڈائریکٹر ایڈمن حاجی شریف شیخ، پرچیز آفیسر نبیل بلوچ بھی موجود تھے چیف آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ نئے بجٹ کو اس انداز میں تشکیل دیا جائے کہ عوام کو اس میں زیادہ سے زیادہ اور بہتر انداز میں ریلیف مل سکے گزشتہ بجٹ کو بھی عوامی پزیرائی ملی تھی اس سال اس سے زیادہ بہترین ہونا چاہئیے چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ انہوں نے اپنی خدمت کے لئے ہمیں منتخب کیا ہے نئے بجٹ کو اراکین کونسل کی تجاویز اور عوامی آراء کو مد نظر رکھ کر تشکیل دیا جائے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے جو سہولت دے سکتے ہیں وہ ضرور فراہم کرینگے ہمارے چئیرمین وژن کو حقیقت میں ڈھالنا ہمارا نصب العین ہے جس کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :