پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی برنالہ میں پارٹی کے نائب صدر ملک ریاست پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

جمعہ مئی 17:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر اورسینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے پیپلزپارٹی برنالہ کے نائب صدر ملک ریاست پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر ے ورنہ آزاد کشمیر بھرمیں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کی کال دی جائے گی موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر کے پر امن خطہ میں نفرت کے جو بیج بو رہی ہے اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہونگے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اپنے مخالفین کودبانے کے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے اور آپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ورنہ حکومت کے خلاف سخت احتجاجی تحریک کی کال دی جائے گی جو حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی ہم آپنے کارکنوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور اگر ہم نے اپنے کارکنوں کو اس بات کی اجازت دے دی کہ وہ سڑکوں پر نکلیں تو اس خانہ جنگی کو روکنا حکومت کیلئے مشکل ہو گا ۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور آزاد خطہ میں نفرت اور سیاسی انتقام کا ماحول ختم کرے۔