جرائم پیشہ افراد سے تعلق رکھنے اور اور عوامی شکایات پر متعددپولیس اہلکاروں کے تبادلے

جمعہ 4 مئی 2018 18:59

راولپنڈی 04مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے جرائم پیشہ افراد سے تعلق رکھنے اور اور عوامی شکایات پر متعددپولیس اہلکاروں کے تبادلے کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان کو عوامی حلقوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ضلع اٹک میں تعینات اے ایس آئی محمد وقار ، اے ایس آئی راشد علی،ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف محررتھانہ صدر حسن ابدال اور کانسٹیبلان ساجد علی اور شاہد اقبال عوامی مفاد کے برعکس جرائم پیشہ افراد سے تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی نے اے ایس آئی محمد وقار ، راشد علی ،ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف ،کانسٹیبل ساجد علی اور کانسٹیبل شاہد اقبال کے تبادلہ جات پنجاب کانسٹیبلری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ ایک دیگر حکم میں ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان نے پنجاب ہائی وے پٹرول اور پولیس ٹریننگ سکو ل روات سے بصورت تبادلہ ریجنل پولیس آفس آنیوالے تین اے ایس آئی محمد رمضان فرحت عباس اور شاہد محمود کے تبادلہ جات ضلع اٹک کرنے کے احکامات جار ی کر دیئے۔

(جاری ہے)

ایک علیحدہ آرڈر میںSIمحمدسلطان قمر جسکی نوکری کا زیادہ عرصہ راول ڈویژن( تھانہ سٹی،صادق آباد ، تھانہ رتہ امرال)گزارا۔عوام الناس کی شکایات پر فوری طور پر ضلع راولپنڈی سے ضلع جہلم تبدیل کرنے اور فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :