جی سی یو اتاق ایران شناسی دوبارہ فعال

تحقیقی سینٹر گزشتہ برس آگ لگنے سے جزوی طور پر تباہ ہو گیا تھا

جمعہ 4 مئی 2018 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اتاق ایران شناسی کو دوبارہ فعال کر دیاگیا،یہ سینٹر گزشتہ برس آگ لگنے کے وجہ سے جزوی طور پر تباہ ہو گیاتھا۔اتاق ایران شناسی کو جی سی یونیورسٹی لاہور نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے دوبارہ اپنے حال میںبحال کیا ہے۔اتاق ایران شناسی کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیر شاہ اورڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران علی اکبر رضائی فرد نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر احمد مرجانی نژاد اورجی سی یو ڈین فیکلٹی آف لینگوئچز پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہدبھی موجود تھے۔اس موقع پر پروفیسر حسن شاہ نے کہاکہ اتاق ایران شناسی جی سی یو میں فارسی زبان وادبیات کے ساتھ ساتھ مشرقی علوم کابہت بڑا سینٹر ہے۔بہت سے ملکی اور غیر ملکی محققین یہاں تحقیق کے لیئے آتے ہیں۔اس سینٹر میں فارسی کتب کے علاوہ اردو اور انگریزی کتب کا بھی بہت بڑاذخیرہ موجود ہے۔اس موقع پر لاہور کالج فا ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کی صدر فلیحہ زہرا کاظمی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :