Live Updates

عمران خان بادشاہ آدمی ہے خود ہی اپنے راز دیتے ہیں،خورشید شاہ

جمعہ 4 مئی 2018 19:47

عمران خان بادشاہ آدمی ہے خود ہی اپنے راز دیتے ہیں،خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بادشاہ آدمی ہے خود ہی اپنے راز دیتے ہیں خود ہی کہہ گئے کہ آزاد گروپ کی مدد سے حکومت بنائیں گے۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ عمران خان پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو لتاڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان خود عندیہ دے رہے ہیں کہ کوئی آزاد گروپ آئے گا جس سے مل کر ہم حکومت بنائیں گے۔ اس لئے کہتے ہیں کہ بے وقوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہے۔ انہوںنے کہ اکہ نواز شریف کے بقول 2018 ء میں خلائی مخلوق نے آرموز کی شکل میں الیکشن کرائے الیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کیلئے ٹھیک نہیں ہوگی۔ دھاندلی سے پورے ملک کو نقصان پہنچے گا اگر کوئی چاہتا ہے دھاندلی سے کسی کو جیتا دے تو بہت خطرناک ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات