جشن خیبر پختونخوا پر ذیلی تنظیموں کولالٹین بردار ریلیاں نکالنے کی ہدایت

جمعہ مئی 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے تمام اضلاع ،قبائلی علاقہ جات اور ایف آرز میں 7مئی کو جشن خیبر پختونخوا کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی تنظیمیں اور تمام ذیلی تنظیمیں بڑھ چڑھ کر جشن میں حصہ لینے کیلئے پوری طرح تیارہیں اور صوبے اور فاٹا کو طول وعرض میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ پرگراموں کو کامیاب بنائیں گی،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں پختون ایس ایف اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیدار و کارکن 7مئی کی شام کو خصوصی طور پر لالٹین بردار جلوس نکالیں گے ، سردار حسین بابک نے تمام تنظیمی عہدیداروں سے رابطے کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ ان سرگرمیوں میں شعراء کی حاضری یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے شعری مجموعے کے ذریعے اے این پی کے دور حکومت میں پختونوں کے حقوق کے حصول کیلئے کی جانے والی تاریخی کاوشوں کو عوام تک پہنچائیں،انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں اپنی تیاریوں کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور ان پروگراموں میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کریں۔

متعلقہ عنوان :