بھمبر، فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے صحافیوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے تقریب کا انعقاد

جمعہ 4 مئی 2018 20:08

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) صحافت کے عالمی دن کے موقع پر بھمبر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے صحافیوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے تقریب کا اہتما م کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر پریس کلب بھمبر نے کی۔ تقریب میں اقبال انقلابی مرزا ندیم ہارون الرشید عمران خالد سعد چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اقبال انقلابی ندیم مرزا اور انصر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے بلکہ ایک مشن ہے صحافت سے وابستہ صحافیوں کے کندوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے صحافیوں کو صداقت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ انہوں کہا کہ صحافت ایک کٹھن راستہ ہے جس پر چل کر صحافی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے شہید ہوئے ۔اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس بات کا اظہار کیا گیا کہ صحافیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی مخلص صحافی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :