چکوال کا ورثہ صدیوں پرانی تہذیب کا آئینہ دار ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 4 مئی 2018 20:08

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) چکوال کا ورثہ صدیوں پرانی تہذیب کا آئینہ دار ہے اورتاریخی اعتبار سے چکوال کی سرذمین بہت قدیم تاریخی حیثیت رکھتی ہے ۔جشن بہاراں کا انعقاد اسی تاریخی ورثے کا تسلسل ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے افتتاحی تقریب جشن بہاراںو سپور ٹس فیسٹیول 2018 کے موقع پر کیا ۔

جشن بہاراں 2018 ضلع کونسل چکوال کی تین روزہ تقریبات 4مئی تا 6مئی بمقام میونسپل سٹیڈیم میں منائی جا رہی ہے ۔جس میں نیزہ بازی ،گھوڑا ڈانس کے مقابلہ جات ہو رہے ہیں۔جس میں ملک کے نامور کلبز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔تقریب میں چیرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم اعوان،ایم پی اے چودھری حیدر سلطان،چیرمین میونسپل کمیٹی چودھری سجاد احمد،مسلم لیگی رہنماء و کارکنان،سرکاری اداروں کے سربراہان ،معززین شہر اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیرمین ضلع کونسل نے اپنے خطاب میں کہا کہ چکوال کا ثقافتی ورثہ ہمارے معاشرے کا آئینہ دار ہے ۔یہاں پر دھن،لٹی پٹی ،جھنگڑ،کہون،ونہار،اعوان ،کاری کی خوبصورت تہذیب ثقافتی لحاظ سے ایک مضبوط اکائی کی شکل میں نظر آتی ہے اور چکوال کی عوام اپنے ثقافتی ورثہ سے بہت پیار کرتے ہیں۔گھوڑا ڈانس ،نیزہ بازی ،بیلوں کی دوڑ چکوال کے ہر دلعزیز کھیل ہیں۔ تقریب کے آخر میںچیرمین ضلع کونسل چکوال نے ڈپٹی کمشنر چکوال،ایم پی اے،چیر مین بلدیہ کو اعزازی شیلڈز پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :