ساہیوال پولیس نے 409لیٹرشراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 4 مئی 2018 20:15

ساہیوال۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) شراب فروش کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ 409لیٹرشراب برآمد ‘ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لالہ زار کالونی میں ایک شراب فروش فیصل سعید شراب فروخت کرنے کی غرض سے لایا تو اس دوران پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر شراب فروش فیصل سعید کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 409لیٹرشراب برآمد کرلی ۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :