ڈی سی مردان کا بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پرنوٹس

جمعہ 4 مئی 2018 20:38

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے باغ ارم روڈ پرجاری بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع کا دورہ کیا ۔ اور وہاں پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر فنانس اینڈ پلاننگ ، ٹی ایم او مردان اور متعلقہ ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان نے موقع پر علاقہ مکین سے جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے باز پرس کی ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ناقص کا م یا میٹریل کا استعمال ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر مردا ن نے موقع پر احکامات جاری کئے کہ جاری کام کا تکنیکی بنیاد پر جائزہ لیا جائیگا اور ناقص کام کی دوبارہ مرمت کی جائیگی۔