Live Updates

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کی اہم وکٹ گرا دی

ق لیگی ایم پی اے وقاص حسن مئوکل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان، عمران خان کا خیرمقدم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 مئی 2018 18:41

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کی اہم وکٹ گرا دی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ق کے ایم پی اے وقاص حسن مئوکل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مسلم لیگ ق کے ایم پی اے وقاص حسن مئوکل نے ملاقات کی۔جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وقاص حسن مئوکل نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں پارٹی منشوراورعمران خان کی قیادت پرمکمل کا اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔عمران خان نے وقاص حسن مئوکل کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مخلص اور دیانتدار لوگوں کی شمولیت سے پارٹی مضبوط اور فعال ہوگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مختلف جماعتوں سے سیاسی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مختلف جماعتوں سے سیاسی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے متعدد ایسے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں اکثر الیکٹوریل امیدوار ہیں۔

الیکشن 2018 ء کے پیش نظر تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والے امیدواروں کے باعث پرانے کارکنان میں تشویش پائی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018 ء میں پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت کو سامنے رکھتے ہوئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت اہم رہنماء تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں بریت کے بعد پارٹی کو مزید تقویت ملی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات