سری لنکا کے ضلع کالوتارا میں ٹیکسلا سے لائے گئے گوتم بدھ کے مقدس نوادرات کی نمائش

جمعہ مئی 20:48

ْ اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) سری لنکا کے ضلع کالوتارا میں جمعہ کو پاکستان کے شہر ٹیکسلا سے لائے گئے گوتم بدھ کے مقدس نوادرات کی نمائش کی گئی۔کولمبو سے پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق مقدس نوادرات کی سری لنکا کے دیگر زہروں میں نمائش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

(آج) ہفتہ کو مقدس نوادرات کی گالے، مٹارا، 6 اور 7 مئی کوگیتامبروا راجا ماہا، کرونیگالا اور 8 مئی کو دیا کالامولا، انوراد ھاپورا،9 اور 10 مئی کو سری سرندھانہ ماہا، کینڈی 11مئی کو بالا گولا بدسٹ سنٹر اور 12 مئی کو امبنویلا راجاماہا میں نمائش کی جائیگی۔ بعد ازاں 13مئی کو نوادرات واپس کولمبو لائی جائینگی اور گنگارمیا وہارستھانیا میں 16 مئی تک نمائش کی رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :