لاڑکانہ ،17 سالہ نوجوان احد علی عباسی کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے

جمعہ 4 مئی 2018 20:58

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) لاڑکانہ شہر کے ولید تھانے حدود میں 17 سالہ نوجوان احد علی عباسی کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے، اساتذہ تنظیم پ ٹ الف اور قومی عوامی تحریک کی جانب سے 3 دن سوگ منانے کا اعلان کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر ولید تھانہ کے حدود محلہ ولید میں گذشتہ روز دن دھاڑے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا، واقعے کے بعد سینکڑوں عباسی برادری، اساتذہ تنظیم کے رہنماؤں کارکنان سمیت قومی عوامی تحریک کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ مقتولہ نوجوان احد علی عباسی کے وحشیانہ قتل کے واقعے کے خلاف مذکورہ تنظیموں کے سینکڑوں افراد نے جائے وقوعہ پر جمع ہوکر کہا لاڑکانہ میں جھنگل کا قانون اور لاقانون?ت کی بری مثال قائم کردی گئی ہے، قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایڈووکیٹ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ احد عباسی کے ورثا کو فوری انصاف دیا جائے اور قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

پ ٹ الف اساتذہ تنظیم کے مرکزی صدر شفیع محمد سٹھیو نے کہا کہ پرائمری استاد قدم علی عباسی کے نوجوان بیٹے احد علی عباسی کے وحشیانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان وحشی درندوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف دلوایا جائے ورنہ دیگر صورت اساتذہ سراپا احتجاج بن جائے گے۔ دوسری جانب مقتول نوجوان کے ورثا سے تعزیت کا بھی سلسلہ جاری ہے جس میں عباسی برادری کے سردار حاجی منور علی عباسی، اویس عباسی، قومی عوامی تحریک کے رہنماؤں ابرار کٹپر، جمیل میمن، شبیر جتوئی، مٹھل شیخ، پ ٹ الف کے رہنماؤں گل حسن چانڈیو، غلام الل? سانگی، مجاھد ممتاز سومرو، علی گوہر سانگی ودیگر نے بھی شرکت کی۔