قومی نیٹ با ل چمپئن شپ شروع ہوگئی

جمعہ 4 مئی 2018 22:34

قومی نیٹ با ل چمپئن شپ شروع ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی نیٹ با ل چمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگئی چمپئن شپ کا افتتاح پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کیا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ مردوں کے ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں پاکستان واپڈا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان، گروپ بی میں پاکستان ائیرفورس، بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، گروپ سی میں سندھ اور فاٹا جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب، خیبرپخونخوا اور پاکستان پولیس شامل ہیں، خواتین کے ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں سندھ، ایلیٹ پی این ایف، آزاد جموں و کشمیر، گروپ بی میں پاکستان واپڈا اور خیبر پختونخوا، گروپ سی میں پنجاب اور اسلام آباد، گروپ ڈی میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔