مدرسہ عمربن عبدالعزیز گلشن سکندرآبادکیماڑی میںسالانہ عظمت قرآن وختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

قرآن پر عمل کئے بغیر مسلمانوں کے حالات میں سدھا ر ممکن نہیں،مولانافضل سبحان، مفتی محمداسرار،قاضی فخرالحسن، مولانامحمدبلال اورمولانادوست محمد کا خطاب

جمعہ 4 مئی 2018 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) مدرسہ عمربن عبدالعزیز گلشن سکندرآبادکیماڑی میں طلباء وطالبات کے ختم قرآن اور دستاربندی کے موقع پر سالانہ عظمت قرآن وختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی،جس سے امہ ویلفیئرٹرسٹ کے صوبائی کوآرڈنیٹر معروف مذہبی اسکالر مولانافضل سبحان،بزرگ عالم دین مفتی محمداسرار،جمعیت علماء اسلام(ف)ضلع جنوبی کے امیرقاضی فخرالحسن،سینئرنائب امیر مولانامحمدبلال اور یوسی44کے امیر مولانادوست محمدنے خطاب کیا ،تقریب میں معروف نعت خواں حافظ زین العابدین جلالی ،صاحبزادہ حافظ محمدانظرجلالی،حافظ لیاقت اور مفتی محمدصفدرنے نعت پیش کر نے کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض حافظ سید شاہ زیب سلطان نے انجام دیئے، میزبان مدرسہ عمربن عبدالعزیز کے مہتمم قاری ولی الرحمن جدون اورجے یو آئی یوسی45کے امیرمفتی خالدعثمان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورمدرسہ عمربن عبدالعزیز کی تعلیمی خدمات سے مہمانوں اور شرکاء کو آگاہ کیا،تقریب میںمدرسہ عمربن عبدالعزیز کے بانی قاری اشرف اللہ نے طلباء وطالبات کو ختم قرآن کرایا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں قاری محمدشعیب مجددی،قاری نورالامین ،قاری عطاء اللہ،سعیدخان چھاچھی،مولاناعبدالغفور،مولانامحمدعارف،مفتی عبدالسلام،مولاناعبدالستار،مولانانصیب زادہ،مولانامحمدآصف،سیدعبیداللہ شاہ،انجینئرحاجی منگول خان،حافظ یاسرخان جدون،حاجی نورفارس جدون،قاری محمد یوسف صدیقی،قاری سراج اللہ صدیقی،قاری فضل الرحمن منصور ، سید حنیف شاہ آغا ، محمد نثار حنفی،فضل خان جدون ،مولانا رحمت حسین ،قاری مقبول احمد،قاری محمدنور اورحافظ محمد سلیمان سمیت مقامی علماء کرام ومعززین علاقہ نے بھی شرکت کی،اس موقع پرمہمان علمائے کرام نے مدرسہ سے قرآن کریم مکمل کرنے والے اور سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پرعلماء کرام نے کیماڑی کے معروف خطیب اور جے یو آئی کے سابق امیرمولانامیراحمدشاہ مرحوم اورامیرواصل خان مرحوم کی دینی،سیاسی اورعلاقائی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل سبحان،مفتی محمداسرار اوردیگرعلمائے کرام نے کہا کہ بنیادی دینی تعلیم سے اپنے بچوں کو آراستہ کرنامسلمانوں پر لازم ہے،بنیادی دینی تعلیم بچوں کی دوا اور غذا کی طرح ضروری ہے،اہل کیماڑی گلشن سکندرآباد مدرسہ عمربن عبدالعزیز جیسے دینی مدارس و مکاتب کو نعمت سمجھ کر اس کی قدر کریںاور اپنے بچوں کو ان اداروں جوڑ کر دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں، مدارس دینیہ کے طلباء معاشرے کے وہ خوش نصیب افراد ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی ترویج کے منتخب کیا ہے۔