موبائل کمپنیوں کے خلاف کی گئی نیب انکوائری کس کے کہنے پر ختم کی گئی تھی،نیا پینڈورا باکس کھل گیا

نیب اسلام آباد نے موبائل فون کمپنیز کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی تھی اور اچھی خاصی پیش رفت ہو چکی تھی کہ نیب کے سابق ڈی جی چوہدری قمر الزمان نے کمپنیوں کے ساتھ ملی بھگت کے بعد ان تحقیقات کو ختم کر دیا گیا،روف کلاسرا کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 4 مئی 2018 19:22

موبائل کمپنیوں کے خلاف کی گئی نیب انکوائری کس کے کہنے پر ختم کی گئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) :موبائل کمپنیوں کے خلاف کی گئی نیب انکوائری کس کے کہنے پر ختم کی گئی تھی،نیا پینڈورا باکس کھل گیا۔معروف صحافی روف کلاسرا نےانکشاف کیا ہے کہ نیب اسلام آباد نے موبائل فون کمپنیز کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی تھی اور اچھی خاصی پیش رفت ہو چکی تھی کہ نیب کے سابق ڈی جی چوہدری قمر الزمان نے کمپنیوں کے ساتھ ملی بھگت کے بعد ان تحقیقات کو ختم کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق موبائل کمپنیوں کے خلاف کی گئی نیب انکوائری کس کے کہنے پر ختم کی گئی تھی،نیا پینڈورا باکس کھل گیا۔معروف صحافی روف کلاسرا نےانکشاف کیا ہے کہ نیب اسلام آباد نے موبائل فون کمپنیز کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی تھی اور اچھی خاصی پیش رفت ہو چکی تھی کہ نیب کے سابق ڈی جی چوہدری قمر الزمان نے کمپنیوں کے ساتھ ملی بھگت کے بعد ان تحقیقات کو ختم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

روف کلاسرا نجی ٹی وی پر چیف جسٹس کی جانب سے کالنگ کارڈز پر بے تحاشا ٹیکس کے نوٹس لینے پر بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر روف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ نیب اسلام آباد نے سابق ڈی جی چوہدری قمر الزمان کے دور میں موبائل کمپنیوں کے خلاف نیب اسلام آباد نے کاروائی شروع کر رکھی تھی ۔اس وقت نیب اس بات پر تحقیق و تفتیش میں مصروف تھی کہ موبائل کمپنیان لوگوں کو لوٹ رہی ہیں جبکہ حکومتی خزانے کو خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچا رہی ہیں۔

روف کاسرا کا مزید کہنا تھا کہ نیب اس حوالے سے اچھی خاصی پیش رفت کر چکی تھی کہ سابق ڈی جی نیب چوہدری قمر الزمان نے اس وقت کمپنیوں کے ساتھ ملی بھگت کے بعد اس انکوائری کو بند کروا دیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اس حوالے سے نوٹس لیا تھا ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 100روپے کے کارڈ میں سے چالیس روپے کاٹ لیے جاتے ہیں۔ موبائل کمپنیوں کی جانب سے یہ کٹوتی کیوں ہوتی ہے؟ اتنا ٹیکس کس قانون کے تحت اور کس مد میںکی لیا جاتا ہے؟ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل کو کل تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹسز بھی جاری کئیے۔روف کلاسرا نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔