پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,426 کی سطح پر بند

جمعہ 4 مئی 2018 22:00

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,426 کی سطح پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,426 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.501 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,047 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.900 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.181 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 950.208 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت557.581 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 319.892 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت248.244 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 163.462 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت80.572 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 48.537 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 26.811 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 24.059 ملین روپے رہی۔

اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 12 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.850 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :