چین سے میٹرو منصوبے کے لئے ایک بس پشاو رپہنچ گئی

پیر کو آزمائشی بنیادوں پر چمکنی سے فردوس تک بنے ہو ئے ٹریک پر ریپڈ بس چلایا جائے گا

جمعہ 4 مئی 2018 22:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) چین سے میٹرو منصوبے کے لئے ایک بس پشاو رپہنچ گئی ہے اور پیرکے روز آزمائشی بنیادوں پر چمکنی سے فردوس تک بنے ہو ئے ٹریک پر ریپڈ بس چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے ریچ ون پر 90فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے کمپنیوں کی جانب سے ریچ ٹو پر ساڑھے پانچ سو گارڈرز رکھ دیئے ہیں ریچ تھری پر انڈر پاس کی تعمیر کاکام بھی مکمل ہوگیا ہے کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے اعلیٰ معیار کے تعمیراتی میٹریل استعمال کر رہے ہیں اورصوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں منصوبے کو قلیل مدت میں پورا کر رہی ہے رمضان المبارک سے قبل تمام شاہرائوں کوکھول دیا جائے گا ریچ ٹو پرڈبگری گارڈرن ، شعبہ میں گارڈر رکھنے کاعمل آئندہفتے سے شروع کردیا جائے گا۔

میٹرو بس کے فیز ون کے پہلے مرحلے میں آزمائشی بنیادوں پر چلانے کے حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک ، چینی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اتوار کے روز پشاو پہنچیں گے ۔ جو کہ بس میں سفرکرینگے ۔