لاہور،پی ٹی آئی کی شنیلا روت نے رائیونڈ میں مشن قبرستان کیلئے مزید اراضی دینے کے حوالے سے قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادی

جمعہ مئی 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی شنیلا روت نے رائیونڈ میں مشن قبرستان کیلئے مزید اراضی دینے کے حوالے سے ایک قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ مسیحی افراد کیلئے بنائے گئے قبرستان کو مزید وسیع کیا جائے جس کا مطالبہ مسیحی برادری کافی عرصے سے کررہی ہے قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت موجودہ قبرستان میں میتوں کو دفنانے کیلئے جگہ ختم ہو گئی ہے لہذا فوری طور پر اس قبرستان کو توسیع دی جائے کیونکہ علاقہ مکینوں کو اپنی میتیوں کی تدفین کیلئے دوردراز کے علاقے میں جانا پڑتا ہے ۔