دبئی رئیل اسٹیٹ قیمتوں میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی ہوئی،کویت مالیاتی سنٹر

عالمی مارکیٹ کے حوالے سے خلیجی ممالک کا سب سے زیادہ واضح دبئی اسٹاک مارکیٹ کو کاروباری ہفتے کے اختتام میں 3.1 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا

جمعہ 4 مئی 2018 22:13

دبئی رئیل اسٹیٹ قیمتوں میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی ہوئی،کویت مالیاتی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) کویت مالیاتی سینٹر (مرکز) کے ریسرچ کے سربراہ رگو کا کہنا ہے کہ دبئی میں رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔ دبئی کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے خلیج تعاون تنظیم (جی سی سی) مارکیٹ میں بھی 12 فیصد کمی آئی ہے جو رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں فروخت میں کمی کی وجہ سے ہے۔

دو روز قبل دبئی کی مالیاتی مارکیٹ کا انڈیکس 1.83 فیصد کمی کے بعد 2974.99 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ کے حوالے سے خلیجی ممالک کا سب سے زیادہ واضح دبئی اسٹاک مارکیٹ کو کاروباری ہفتے کے اختتام میں 3.1 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔مارکیٹ میں سال کے آغاز سے اب تک 12.5 فیصد کی کمی ہوئی۔خیال رہے کہ رئیل اسٹیٹ کا شعبہ دبئی کی معیشت میں سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والا شعبہ ہے، جہاں تیل پر بالکل انحصار نہیں کیا جاتا۔

دبئی میں سب سے بڑے عمار کنسٹرکشنز کے حصص میں یکم جنوری سے اب تک 22 فیصد کمی دیکھی گئی، داماک پراپرٹیز کے حصص کی قیمت میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ ڈریک اور اسکل انٹرنیشنل کے حصص 50 فیصد کم ہوگئے۔ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی کمی بھی مارکیٹ میں کمی کی وجہ ہیں کیونکہ زیادہ تر سرمایہ کار سعودی عرب کی جانب منتقل ہوگئے ہیں۔۔