کوئٹہ، مارکیٹ فیس ناجائز ٹیکس ، دوسرے صوبوں میں نہیں لیا جاتا تو بلوچستان میں کیوں لیا جارہا ہے،نور محمد شاہوانی

مارکیٹ کمیٹی کے ناروا اقدام سے نجات دلائی جائے، صدربلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن اعلیٰ حکام سے اپیل

جمعہ 4 مئی 2018 22:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر نور محمد شاہوانی جنرل سیکرٹری ‘ صورت خان کاکڑ ‘ عبدالخالق بنگلزئی ‘ نیاز محمد خلجی ‘ عبدالمجید بنگلزئی ‘ بشیر احمد بلوچ ‘ جعفر خان کاکڑ ‘ روزی خان مندوخیل ‘ مراد خان کاکڑ ‘ محمد گل کاکڑ ‘ اسماعیل لہڑی ‘ ملک غلام رسول ‘ نور خان کرد ‘ باری داد کاکڑ و دیگر ٹرانسپورٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں مارکیٹ فیس لینا ایک ناجائز ٹیکس ہے اس قسم کا ٹیکس پاکستان کے دوسرے صوبوں میں نہیں ہے تو پھر بلوچستان میں کیوں لیا جارہا ہے لہٰذا اس کو ختم کیا جائے اب مارکیٹ فیس کو ایک ٹھیکیدار کے حوالے کیا جارہا ہے جو ہم ہر گز برداشت نہیں کریں گے اور ان کے خلاف بھرپوراحتجاج کریں گے مارکیٹ فیس کو ٹھیکیدار کے حوالے کرنے سے زمیندار تاجر سب متاثر ہونگے اور وہ اپنی مرضی کی رقم وصول کریں گے ان کا بوجھ غریب عوام پر ہوگا اور ہزاروں ملازمین بے روز گار ہوجائیں گے ہم مارکیٹ فیس کو ٹھیکیدار کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کریں گے اور اس کو ہر گز اجازت نہیں دیں گے لہٰذا ہم بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ مارکیٹ کمیٹی کے اس ناروا اقدام سے نجات دلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :