وزیراعلیٰ پنجاب کی بلوچستان کے علاقے خاران میں مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

فائرنگ سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے ہمدردی اوراظہار تعزیت

جمعہ 4 مئی 2018 22:40

وزیراعلیٰ پنجاب کی بلوچستان کے علاقے خاران میں مزدوروں پر فائرنگ کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے خاران میں مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ محنت کشوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندے ہیں ۔مزدوروں کا قتل انسانیت کیخلاف گھناؤنا فعل ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاںجاں بحق ہونیوالے مزدوروں کے غمزدہ خاندانوں کیساتھ ہیں اورمشکل کی اس گھڑی میں پنجاب کی حکومت اورعوام سوگوار خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے۔