سپریم کورٹ ، خواجہ آصف کی اپیل اور ڈاکٹر توقیر شاہ کی بطور ڈبلیو ٹی او سفیر تعیناتی سے متعلق ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 4 مئی 2018 22:54

سپریم کورٹ ، خواجہ آصف کی اپیل اور ڈاکٹر توقیر شاہ کی بطور ڈبلیو ٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی جانب سے اپنی نااہلی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلافن دائر اپیل اور ڈاکٹر توقیر شاہ کی بطور ڈبلیو ٹی او سفیر تعیناتی سے متعلق ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خواجہ آصف کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، خواجہ آصف نے سپریم کورٹ میں بدھ کو درخواست دائر کی تھی جس میں اپنی نااہلی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،چیف جسٹس کی نے خواجہ آصف کی درخواست پر جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل بینچ تشکیل دیا ہے، عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ سات مئی کو کیس کی سماعت کرے گا عدالتی کارروائی کے حوالے سے تمام فریقین کو نوٹسزجاری کردیئے گئے ہیں، سپریمن کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس نے ڈاکٹر توقیر شاہ کی بطور ڈبلیو ٹی او سفیر تعیناتی سے متعلق ازخود نوٹس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا اور اس حوالے سے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جارین کردیئے گئے ہیں، ڈاکٹر توقیر شاہ کو سانحہ ماڈل ٹائون کے بعد سفیر تعینات کیا گیا تھا، ڈاکٹر توقیر شاہ سانحہ ماڈل ٹائون کے وقت وزیراعلی کے سیکرٹری تھے، کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس نے بلوچستان میں پانی کی قلت کا بھی نوٹس لے کر ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو نوٹس جارین کردیئے ہیں عدالت عظمی نے سابق وزرائے اعلی ڈاکٹر مالک اور ثنائ اللہ زہری کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں بلوچستان میں میں پانی کی قلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعتن چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 9 مئی کو سماعت کرے گا۔