97پولیس اہلکاروں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

جمعہ 4 مئی 2018 23:32

حیدرآباد4اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ایس ایس پی حیدرآبادسید پیر محمد شاہ نی97پولیس اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں محکمہ پولیس کی پروموشن کمیٹی کا ایک اجلاس ایس او ڈی پی اوسٹی محمد اعجاز بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا تھاجس میں ڈی ایس پی سائٹ حاجی مسعود اقبال ، ڈی ایس پی مارکیٹ ٹاور محمد گل عباس او ایس ، ایس ایس پی آفس ایاز محمود صدیقی بھی شریک ہو ئے اور ہر پولیس اہلکار کی کارکردگی کا جائزہ لیکر 97پولیس اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی جس پر ایس ایس پی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ نے منظوری دے دی ہی-

متعلقہ عنوان :