ضلع انتظامیہ چترال کا امسال پولوفیسٹیول مئی میں منانے کا فیصلہ

جمعہ 4 مئی 2018 23:37

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ چترال نے اس سال جشن چترال 2018مئی کے مہینے میں منانے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلی مرتبہ فری اسٹائل پولو جس کو ملکی کپ کے نام سے جانا جاتا تھا کو دوبارہ اسی انداز میں لانے کی کوشش کی گئی ہے اس جشن کی تاریخ بہت پرانی ہے ۔ ریاست چترال میں فری سٹائل پولو اور دوسری علاقائی کھیلوں کے مقابلے مہتر چترال ہز ہائنس سر شجاع الملک مرحوم کے زمانے سے ہوتے تھے، جن میںعلاقے کے ناموار پہلوانوں کے مابین کشتی،رسہ کشی،بُز کشی، نیزہ بازی، تیر اندازی، تمپوق بازی، چھت چھتو اولیک، آنتو دیک(پہاڑیوں میں دوڑ) ،نست نسیک(مختصرفاصلے کا دوڑ)، نشانہ بازی، میوزیکل شو، علاقائی ڈانس جیسے پستوک، نوہتیک،کلاشی ڈانس،بروزی ڈانس، اور تیراکی کے مقابلے قابل ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

سن 1928؁ء کوکپٹن کاب ریاست چترال کا پولٹیکل ایجنٹ مقرر ہوا ۔ کپٹن کاب خود پولو کا شوقین تھا اور یہاں کی فری سٹائل پولوکوبہت پسندکرتے تھے۔چترال کی فری سٹائل پولو اور علاقائی کھیلوںکے مقابلے منظم طریقے سے کروانے اور فری سٹائل پولو کی ترویج و ترقی میں بہت دلچسپی رکھتے تھے۔ ریاستی اہلکاروں سے مشاورت کے بعد ہر سال یکم جون کو چترال پولو گراونڈ میںٹورنامنٹ کی انعقاد کا فیصلہ کیا۔ اس زمانے میںبرٹش گورنمنٹ کی جانب سے ریاست چترال میں تعینات سرکاری سربراہ کو مقامی زبان میں ملکی / وزیر اعظم کہا جاتا تھا۔ لہذا اسی نسبت سے ٹورنامنٹ کا نام ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :