قوموں کی ترقی تعلیم کے مرہون منت ہے،ڈی سی چارسدہ

جمعہ 4 مئی 2018 23:39

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی تعلیم کے مرہون منت ہے ، تعلیم کی بدولت دنیا میںایک پر امن انقلاب برپا ہو ا ہے ۔ وہ گورنمنٹ ہائی سکول پڑانگ میں یتیم وغریب طلباء کیلئے منعقدہ مفت یونیفارم تقسیم کے تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈی ای او چارسدہ سراج محمد اور جی ایچ ایس پڑانگ کے پرنسپل حاجی رحم دین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے سکول کے اساتذہ کے اس کاوش کو سراہا جنہوںنے اپنی مدد آپ کے تحت اس پروگرام کا انعقاد ممکن بنایا ۔ ڈی سی چارسدہ نے طلباء والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ فروغ تعلیم کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے تاکہ ہمارے قوم کے بچے تعلیم کی زیور سے آراستہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے کے دیگر مخیر حضرات بھی یتیم اور نادار طلبہ کی امداد کرکے ان کے تعلیمی مرحلے کے تکمیل میں معاون ثابت ہو ۔

متعلقہ عنوان :