الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لئے اہم اجلاس 7 مئی کو طلب کر لیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:09

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے متعلق امور کو حتمی ..
اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لئے اہم اجلاس 7 مئی کو طلب کر لیا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمیشنر سردار محمد رضا کریں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نادرا۔ نیب۔ ایف آئی اے۔ سٹیٹ بینک۔ سوئی گیس اور واپڈا کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس کا مقصد اداروں سے امیدواروں سے متعلق معلومات حاصل کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن امیدواروں کی معلومات حاصل کرنے کا طریقہ کار مرتب کیا جائے گا۔ تمام ریٹرننگ افسران کو امیدواروں کے کاغذات کی بروقت معلومات حاصل ہو سکے۔