ْانڈسٹریز کو غیر قانونی کنکشن کے اجراء کے الزام پر واٹربورڈ کے فٹر شاکر علی کو معطل کردیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے انڈسٹریز کو غیر قانونی کنکشن کے اجراء کے الزام پر واٹربورڈ کے فٹر شاکر علی کو معطل کردیا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈپٹی کمشنر کورنگی سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کی کرمنل انکوائری کی جائے بعدازا ںذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔