انصار برنی کی جانب سے سجاول کے صحافی گل ملاح کے زیر علاج بھائی کی مالی امداد

بغیر کسی رنگ و نسل کے انسان ذات کی خدمت کرنا انصار برنی ٹرسٹ کے فرض میں شامل ہے، شگفتہ برنی ایڈووکیٹ

جمعہ 4 مئی 2018 23:13

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) برنی انٹر نیشنل ٹرسٹ سربراہ و سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ایڈووکیٹ انصار برنی کی چھوٹی ہمشیرہ شگفتہ برنی ایڈووکیٹ نے سول اسپتال میں پہنچ کر سجاول کے صحافی گل ملاح کے زیر علاج بھائی زین کی عیادت کرکے 4 بوتلیں وائٹ بلڈ کی دینے سمیت مالی مدد کیلئے 15ہزار روپے دیکر مزید ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈووکیٹ شگفتہ برنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بغیر کسی رنگ و نسل کے انسان ذات کی خدمت کرنا انصار برنی ٹرسٹ کے فرض میں شامل ہے۔خدمت خلق خدہ کی عبادت سمجھ کے کرتے ہیں جس سے دلی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر انصار برنی کی خصوصی ہدایات پر میں یہاں پہنچی ہوں اور حال سے بے حال زین کی ہر ممکن مدد جاری اور ساری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :