اسلام آباد ہائی کورٹ سے کھچائی کے بعد ضلعی انتظامیہ کو ہوش ہو گیا

چیف کمشنر اسلام آباد کی آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو طلبی تجاوزات کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل بنا کر کاروائیاں کرنے کی ہدایت

جمعہ 4 مئی 2018 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ سے کھچائی کے بعد ضلعی انتظامیہ کو بھی ہوش ہو گیا ،چیف کمشنر اسلام آباد نے آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو طلب کر کے تجاوزات کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل بنا کر کاروائیاں کرنے کی ہدایت کر دی۔گزشتہ روز چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت میں تجاوزات کے حوالے سے اعلی سطعی اجلاس ہوا ،اجلاس میں آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد ،ایس ایس پی آپریشن نجیب اللہ بگوی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) شعیب سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔

آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے چیف کمشنر کو تجاوزات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تجاوزات کو ختم کرنے اور کارروائی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔چیف کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ہوں یا پوش ایریا ہر جگہ تجاوزات کی بھرمار ہے ۔آفتاب درانی نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشن کی مشاورت سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کیلئے طریقہ کار بنایا جائے اور کاروائیناں میرٹ کی بنا پر کی جائیں اور آپریشن میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :