
ریگولیٹری اتھارٹی کے افسران کا مختلف نجی سکولوں کااچانک معائنہ
جمعہ 4 مئی 2018 23:46
(جاری ہے)
اس موقع پردوسرے بچے سے پوری فیس کی وصولی سے متعلق سکول کے پرنسپل نے بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس سلسلے میں اپنی پالیسی پردوبارہ غور کررہے ہیںجبکہ اس موقع پرایک والد کی شکایت کہ بعض بچوں کوکنٹینرزمیں رکھا گیاہے ، پرنسپل نے جواب دیا کہ بچوں کو دھوپ سے بچانے کے لئے ایئرکنڈیشن نصب کئے گئے ہیں۔
معائنے کے دوران سکول کوسرد اورقابل استعمال پایا گیا۔تاہم گرمیوںکی چھٹیوںکی فیسوں سے متعلق سکول انتظامیہ ٹیم کو مطمئن نہ کرسکی ۔اس لئے اس معاملے کی مزید چھان بین کے لئے دورکنی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز کی گئی۔ مزید برآں یونیورسٹی ٹاؤن ،فیز ۔I اورفیز ۔V حیات آباد پشاورمیں واقع تین سٹی سکولوں میں انتظامیہ ،پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا ریگولیشنز2018 اورعدالتی فیصل پر عمل درآمد سے متعلق ریکارڈ فراہم نہ کرسکی اورصورتحال بہت مایوس کن پائی گئی ۔اس لئے مذکورہ سکولوںکے معاملات بہتر بنانے کے لئے مذکورہ ریگولیشنز اورعدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق مذکورہ سکولوںکے خلاف کارروائی کے لئے مالیاتی اکاؤنٹس ضبط کرنے کی تجویز کی گئی ۔اس کے علاوہ روٹس میلینیم سکولز حیات آباد پشاورکے منیجرنے معائنہ ٹیم کوایڈوانس اور گرمیوںکی چھٹیوں اورایک سے زیادہ بچو ں کے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے سے انکارکردیا ۔تاہم انہوںنے بتایا کہ مذکورہ سکول پشاورہائی کورٹ کے فیصلے اور ایک سے زیادہ بچوں کی پالیسی کی پیروی نہیںکررہا جبکہ قرطبہ پبلک گرلزسکول فیز ۔V حیات آباد پشاورکارویہ زیادہ قابل ستائش اورحوصلہ افزا رہا جس کی انتظامیہ نے ایک سے زیادہ بچوں اورگرمیوںکی چھٹیوں کی فیسوں سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں سے متعلق دو اعلامیے جاری کیے ۔ایک اعلامیے میں والدین سے ان کے بچوںکے نام طلب کیے گئے ہیں تاکہ اس سلسلے میں انہیںمستفید کیا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.