ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل کادورہ،دو قیدیوں کی رہائی کے احکامات

جمعہ 4 مئی 2018 23:46

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شفیق الرحمن خان نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا ․ اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30شوکت علی بھی ان کے ساتھ تھے ․ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ․ انہوںنے جیل میں مختلف بیرکوں میں جا کر قیدیوں سے مسائل پوچھے ․ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ․ یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :