آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر آج دو سالہ کورس پر بیرون ملک روانہ ہو نگے

جمعہ 4 مئی 2018 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ناصر ستی آج ہفتہ کودو سالہ کورس پر بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نئے آئی جی اسلام آباد کیلئے تین نام زیر غور ہیں جن میں آر پی او گوجرانوالہ راجہ رفعت،ڈی آئی جی احسان صادق اور ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اسلام آباد میں تعینات ڈی آئی جی وقار چوہان بھی آئی جی شپ حاصل کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں تاہم جونیئر اور وفاقی دارالحکومت میں کافی عرصہ گزارنے کے بعد ان کے امکانات کم ہیں۔تاہم پولیس ذرائع کے مطابق قائم مقام آئی جی کا چارج ڈی آئی جی سیکورٹی وقار چوہان کو دیئے جانے کا امکان ہیں اس سے قبل بھی وقار چوہان کے پاس ڈی آئی جی آپریشن کا بھی عارضی چارج ہے جو میر واعظ نیاز کی ایف آئی میں ٹرانسفر کے بعد خالی ہوا تھا۔آئی جی سلطان اعظم تیموری کے ساتھ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ناصر ستی بھی کورس پر جا رہے ہیں جن کے عہدے کا چارج بھی وقار چوہان کو ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :