اسپتالوں کے مالکان اور ڈاکٹرز سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کے تحت خود اور اپنے اداروں کی رجسٹریشن کرائیں ، کمشنر سکھر

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑ نے کہا ہے کہ اسپتالوں کے مالکان اور ڈاکٹرز کو چاہیے کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کے تحت خود اور اپنے اداروں کی رجسٹریشن کرائیں جس میں ان کی بھلائی اور بہتری ہے اور رجسٹریشن میں غلط بیانی سے گریز کریں کیونکہ انسپیکشن کے دوران عمل نہ کرنے والوں کیخلاف ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔

جس میں اداروں کوسیل کرنے کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر سکھر ڈویژن ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے سکھر کے مقامی ہوٹل میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی آگاہی کیلئے منعقدہ ایک ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کمشنر سکھر ڈویژن نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظام نیاہے جس کے لیے ان کا ای میل اور فوکل پرسن کو فعال کرنے کی ضرورت ہے اور اس نظام کو بہتر کرنے کیلئے گنجائش موجود ہے اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈاکٹر فرحانہ میمن ڈائریکٹر رجسٹریشن اور لائسنس نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ تمام پریکٹیشنرز اپنی رجسٹریشن فری آف کاسٹ کرائیں اور رجسٹریشن میںجو بھی سہولیات اسپتالوں اور کلینکس میں میسر ہیں ان کی متعلق غلط بیانی نہ کی جائے ، انسپیکشن کے دوران سہولیات میسر نہ ہونے پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کیا جائیگا۔انہوںنے مزید بتایا کہاانڈر سیکشن13 (۱) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2013کے تحت کارروائی کی جائیگی ، علاوہ ازیںکمیشن جن کلینکس اور ہسپتالوں کی رجسٹریشن کریگا ان کے خلاف کوئی بھی ایف آئی آر درج نہیں کی جائیگی بلکہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن خودتحقیق اور کارروائی عمل میں لائی گی۔

لائسنس ابتدائی طورپر 6ماہ کے لیے دیا جائیگاجس کی میعاد میں پانچ سال کا اضافہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 30دن کے اندر رجسٹریشن نہ کرائی گئی تو زمہ داران کے خلاف کمیشن کی جانب سے ایکشن لیا جائیگا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام اضلاع کے ڈی ایچ اوز تمام پبلک اور پرائیویٹ اسپتالوں کی لسٹ فراہم کریں تاکہ وقت سر پروسیسنگ کا عمل پورا کیا جاسکے اس کے لیے تمام سندھ کی میپنگ پلاننگ بھی ہو رہی ہے ۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکیٹیو افسر ڈاکٹر منہاج قدوائی نے آگاہی پروگرام میں بتایا کہ کمیشن کو سندھ ہیلتھ کیئر سروسزکو ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ریگیولیٹ کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے جبکہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کے انڈر سیکشن (1)13کے تحت کوئی بھی ہیلتھ کیئر سروس پرووائیڈر رجسٹرڈ ہوئے بغیر سروس فراہم نہیں کرسکتا اور ان قاعدے اور قوانین پر پورا نہ اترنے والا لائنس استعمال نہیں کرسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :