ایس ایس پی سکھرکی جانب سے کندہرا پولیس کے خلاف خواتین کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پریس کلب کے سامنے خواتین کیجانب سے کندہرا پولیس کے خلاف کیے جانیوالے احتجاج کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے ، اور ایس ایچ او کندہرا سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے، پولیس اعلامیہ کیمطابق ایس ایس پی سکھر نے ایس ایچ او کندھرا کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ مظاہرین کے جائیز مطالبات پورے کیے جائیں اور انکی مدد کیلئے عملی ااقدامات اٹھائے جائیں، ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے

متعلقہ عنوان :