Live Updates

امریکا ایران جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا لیکن معاہدہ ہوجائے گا

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ پاکستان کے ذریعے ہی ہوگا، پاکستان کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک مستقل امن قائم ہوگا، ایران امریکا مذاکرات کیلئے تجاویز زیرغور ہیں رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 مئی 2026 23:50

امریکا ایران جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا لیکن ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 01 مئی 2026ء ) وفاقی مشیرسیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا لیکن معاہدہ ہوجائے گا۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جو عزت اور کامیابی ملی ہے اس میں پاکستان کی عسکری سیاسی قیادت، وزیراعظم ، فیلڈ مارشل نے سفارتی معاملات کے پیش نظر پر بہت کم بات کی، اور صرف سچائی کو اپنایا۔

اس وجہ سے پاکستان کو کامیابی بھی ملی اور عزت بھی ملی۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے روزانہ کی بنیاد پر رابطے ہوتے ہیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے لیکن معاہدہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث پوری دنیا کو ایک مستقل امن مل جائیگا۔ ایران امریکا مذاکرات کیلئے تجاویز زیرغور ہیں، امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ پاکستان کے ذریعے ہی ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ہم بہت عزت کرتے ہیں۔ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہوں، میں نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں۔ واشنگٹن وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن اور خوش نہیں ہوں، ہم ایران کو اپنی حتمی تجاویز دے چکے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں، ایران سے ٹیلی فون پر بات چیت ہورہی ہے، ایران نے جنگ بندی کیلئے کچھ باتیں مانی ہیں مگر یہ کافی نہیں،ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے اب اس کے پاس کچھ نہیں بچا، یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل کرنا چاہتا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات