این ٹی ایس کے تحت امتحان دینے والے حقدار امیدواروں کو تعیناتی کے آرڈر دو سے تین روز میں جاری کردیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

ہفتہ 5 مئی 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ این ٹی ایس کے تحت امتحان دینے والے حقدار امیدواروں کے تعیناتی آرڈرز اگلے دو سے تین دن میں جاری کردیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز خضدار میں این ٹی ایس امیدواروں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ 4سو سے زیادہ امیدوار ہیں جنہوںنے این ٹی ایس کے تحت امتحان دیا ہے اوران کی تعیناتی انکا حق بنتا ہے ،ان کے آرڈرزاگلے دوسے تین دن میں جار ی کردئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :