Live Updates

لگتا ہے عمران نے آزاد گروپ کو وزارتیں دینے سے ملک کمزور ہونے کی بات بے دھیانی میں کر دی،عمران بادشاہ آدمی ہے خود اپنا راز بتا گیا‘ عمران پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو لتاڑ گیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 مئی 2018 00:20

اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران نے آزاد گروپ کو وزارتیں دینے سے ملک کمزور ہونے کی بات بے دھیانی میں کر دی،عمران بادشاہ آدمی ہے خود اپنا راز بتا گیا۔عمران پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو لتاڑ گیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خود ہی عندیہ دے رہا ہے کہ کوئی آزاد گروپ آئے گا۔

وہ خود اشارہ دے گیا آزاد گروپ کی مدد سے حکومت بنائے گا۔

(جاری ہے)

اسی لیئے کہتے ہیں بیوقوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے بقول دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن خلائی مخلوق کروا رہی ہے۔دو ہزار تیرہ میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں الیکشن کروائے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کے لیئے ٹھیک نہیں ہو گی۔ دھاندلی سے ملک کو بہت نقصان پہنچے گا۔ اگر کوئی چاہتا ہے کہ دھاندلی کر کے کسی کو جتوا دے تو بہت خطرناک ہو گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہا عمران خان نے سو سیٹیں مانگیں۔ بھائی مانگنا ہے تو عوام سے مانگو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات