مادھوری ڈکشٹ کی پہلی مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ کاٹریلر جاری

ہفتہ 5 مئی 2018 10:20

ْ ممبئی۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ کاٹریلر جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار تیجس پرابھا وجے ڈیوسکر(Tejas Prabha Vijay Deoskar) کی مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ‘‘ کا 2منٹ اور 30سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ چھوٹی بچی سائی کی چند خواہشات کو پورا کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جن میں موٹر سائیکل پر لہہ اور لداخ کا ٹرپ، اس کی ماں کی نظم کو مکمل کرنا اور کلب میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سیلفی لینا شامل ہیں۔

فلم میں اداکار رنبیر کپور اور مادھوری ڈکشٹ پر اسپیشل گانا بھی فلمایا جائے گا، فلم کی کہانی مادھورا سانی (مادھوری ڈکشٹ) کے گرد گھومتی ہے جو ایک چھوٹی بچی سائی کی خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے، فلم رواں سال 25 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :