سی پیک سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں،خادم حسین قصوری

ہفتہ 5 مئی 2018 12:05

سی پیک سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں،خادم حسین قصوری
قصور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) سی پیک کے عظیم منصوبے نے معاشی و اقتصادی ترقی کی نئی تاریخ رقم کی ہے اور خطے کے دیگر ممالک بھی سی پیک سے مستفید ہوں گے۔ان خیالات کااظہارسابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب و امیدوار پی پی 174قصورخادم حسین قصوری نے اپنے ڈیرہ پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں‘حکومت جس نداز سے عوامی خدمت اورمعاشی ترقی کے منصوبوں پر عمل پیراہے وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دیانتدار اور باوقارلیڈرہیں قوم اورپارٹی ورکرزان کی صدارت میں بھی مطمئن ہیں اور عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی اکثریت حاصل کرکے انشاء اللہ آئندہ دوبارہ حکومت بناکر عوام کی خدمت کا سفرجاری رکھے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکو مت خدمت خلق کے مشن کو ایمانداری سے جاری رکھے ہوئے ہیں ،نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ملک و قوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کررہی ہے۔