باجوڑایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ کا ایجنسی کے ہیڈ کواٹر خار تنگی بازار اور علاقوں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

متعدد منشیات فروش گرفتار ، منشیات کے کئی دوکانیں سیل ، بڑے مقدار میں چر س بر آمد ،گر فتار آفراد ہیڈ کواٹر جیل خار منتقل

ہفتہ 5 مئی 2018 16:19

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) باجوڑایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ نے ایجنسی کے ہیڈ کواٹر خار تنگی بازار اور علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران متعدد منشیات فروش گرفتار کرلئے ہیں ۔ منشیات کے کئی دوکانیں سیل جبکہ بڑے مقدار میں چر س بر آمد کر لی گئی ۔گر فتار آفراد ہیڈ کواٹر جیل خار منتقل کر دیئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ نے پو لیٹکل ایجنٹ انجینئر عامر خٹک کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ پو لیٹکل ایجنٹ عارف خان یوسفزئی کے زیر نگرانی پولیٹکل تحصیلدار خار عجم خان آفریدی نے ایجنسی کے مختلف بازاروں اور علاقوں میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی شروع کی ہیں اور ہیڈ کواٹر خار اور تنگی بازار اوردیگر بازاروں سمیت ایجنسی کے دیگر علاقوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران کئی منشیات فرشوں کو گرفتار کیاگیاہیں۔

(جاری ہے)

پو لیٹکل تحصیلدار عجم خان آفریدی نے باجوڑ لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمرا ہ مسلسل عوامی شکایتوں پر ایجنسی کے ہیڈ کواٹر خار تنگی بازاراور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے مارے ۔چھاپوں کے دوران کئی منشیات فروش گرفتار کرلی گئی ہیں ۔ منشیات فروشوں سے چرس اور دیگر نشہ آور اشیاء برآمد کی گئی ہیں ۔ اس دوران پو لیٹکل تحصیلدار نے منشیات فروشوں کے متعدد دوکانیں سیل کر نے کا حکم دیا ۔ باجوڑایجنسی کے لوگوں نے پولیٹکل انتظامیہ کی طرف سے عوامی بھلائی کے لیے بازاروں کے دورے کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :