خاتون زیادتی کوشش کیس، عدالت نے جعلی پیر اعجاز پر فردجرم عائد کر دی

ہفتہ 5 مئی 2018 18:38

خاتون زیادتی کوشش کیس، عدالت نے جعلی پیر اعجاز پر فردجرم عائد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن کی مقامی عدالت نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے جعلی پیر اعجاز کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی ہے اور مقدمے کے گواہان کو 9 مئی کو طلب کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ غازی آباد کی رہائشی خاتون ناہید نے جعلی پیر کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی ہوئی تھی جس پر تفتیش کرتے ہوئے تھانہ غازی آباد پولیس نے ملزم جعلی پیر اعجاز کیخلاف مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر رکھا تھا گزشتہ روز سماعت کے دوران ناہید نے عدالت کو بتایا کہ جعلی پیر اعجاز نے اسے دھوکے سے اپنے آستانہ پر بلایا اور مجھے سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :