بہاولپور ،شہباز شریف کی آمد پر فورتھ شیڈول میں شامل علماء کرام کو تھانوں میں بندکر دیا گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 18:38

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی رحیم یارخان آمدضلع بھر کے فورتھ شیڈول میں شامل علماء کرام کی نقل و حرکت محدود تھانوں میں بندکر دیئے گئے تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا رحیم یارخان اورحاصلپور دورہ متوقع پر ضلع بھر سے فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل افرادکوشہر بھرکے مختلف تھانوں میں بندکرکے انکی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیافورتھ شیڈول میں شامل افراد نے بتایا کہ آئے روز ہمیں وی وی آئی پی پروٹوکول کے نام پرہمیں پابندکردیاجاتاہے انہوں نے کہا کہ آئے دن کی بندش سے ہماری روزی اورکاروبار میں شدید دشواری پیش آتی ہے اور جس دن ہمیں تھانے میں بندکیاجاتا اس دن کی دھاڑی ٹوٹ جاتی ہے بلکہ الٹا صبح اور دوپہر کا کھانا اپنی جیب سے کھانا پڑتا ہے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار سے ازخود نوٹس کامطالبہ کیا