الیکشن میں کسی قسم کی تاخیر قبول نہیں ،انتخابات وقت پر ہونے چاہیئے،آفتاب شیرپائو

پی ٹی آئی کے دور میں کے پی تین سو پچاس ارپ روپے کا مقروض ہوگیا،،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپائو

ہفتہ 5 مئی 2018 19:22

الیکشن میں کسی قسم کی تاخیر قبول نہیں ،انتخابات وقت پر ہونے چاہیئے،آفتاب ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپائو نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی قسم کی تاخیر قبول نہیں ،پی ٹی آئی کے دور میں کے پی تین سو پچاس ارپ روپے کا مقروض ہوگیا۔پشاورکے نواحی علاقے ریگی میں شمولیتی جلسے سے خطاب میں آفتاب شیر پائو کا کہنا تھا کہ پختونوں کے اتحاد کے لئے فاٹا کا خیبرپختونخوامیں انضمام ناگزیر ہے ۔

(جاری ہے)

فاٹا ریفارمز جلد از جلد مکمل ہونی چاہئیں،فاٹا میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیئے،پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبے کو برباد کرنے میں کسر نہ چھوڑی،صوبے کے مسائل جوں کے توں ہیں،پاکستان تحریک انصاف کیوجہ سے صوبے کی حالت مزید ابتر ہوگئی،اس حکومت میں خیبرپختونخواہ تین سو پچاس ارب روپے کا مقروض ہوگیا،سی پیک میں بھی خیبر پختونخواہ کو نظر انداز کیا گیا،آفتاب شیرپائو کا کہنا تھا کہ دوہزار تیراہ کے انتخابات میں خان صاحب نے اداروں پہ الزام لگایا،الزمات لگا کر اداروں اور ووٹروں کی توہین کی،الیکشن میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔