مشیروزیراعظم کا ماروڑکوئٹہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں شانگلہ کے مزدوروںکی اموات پر اظہارافسوس

ہفتہ 5 مئی 2018 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے ماروڑکوئٹہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میںشانگلہ کے مزدوروںکی اموات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔انجینئرامیرمقام نے وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان اورکورکمانڈرسے رابطہ کرکے ملبے تلے دھبے لاشوںکوجلدی نکالنے اورگھروںتک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کیلئے رابطہ کیاجس پروزیراعلیٰ،کورکمانڈراورگورنر بلوچستان نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سابق وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب وصدرپاکستان مسلم لیگ(ن)محمدشہبازشریف نے بھی وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام سے رابطہ کرکے کوئٹہ سانحہ پرغم وافسوس کااظہارکیا،قائدمسلم لیگ(ن)محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ماروڑکوئٹہ ،بلوچستان میںاس سانحہ پرجس میںشانگلہ کے متعددجوان شہیدہوگئے پرشانگلہ میںہونیوالی9مئی کوجلسہ منسوخ کردیااورانجینئرامیرمقام اورجاںبحق افرادکے لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی اور افسوس کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے جاںبحق افرادکے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جواررحمت میںجگہ دے اور پسماندہ خاندانوںکویہ ناقابل تلافی صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے۔