پولیس نے انعامی رقم کا لالچ دیکر لوگوں کو لوٹنے والا پانچ رکنی گروہ گرفتا ر کرلیا

ہفتہ 5 مئی 2018 20:30

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) پولیس نے انعامی رقم کا لالچ دیکر لوگوں کو لوٹنے والا پانچ رکنی گروہ گرفتا ر کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بذریعہ موبائل فون اور میسج وغیرہ کے ذریعہ سادہ لوح لوگوں کو انعامی رقم کا لالچ دیکر لوٹنے والے پانچ رکنی گروہ کے ارکان محمد اسحاق، امیر حمزہ، محمد منیر عرف ساجد،محمد منیر عرف ممند اوریاسین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزمان مختلف طریقوں ، مردم شماری کے سلسلہ میں آرمی آفیسر بن کر ، جیتو پاکستان پروگرام اور نیٹ ورک کی مختلف سکیموں کے ذریعہ لوگوں کو لالچ اور جھانسہ دیتے اور لوٹتے رہے ہیں ۔